ورلڈ کپ ،آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے

Published on June 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

ٹاونٹن: (یواین پی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاونٹن کے کاونٹی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے اور بارش کے امکان 70 سے صرف 20 فیصد رہ گئے ہیں۔منگل کو ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو گراونڈ میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔گرین شرٹس کے چھ کھلاڑیوں نے ان ڈور ہال میں پریکٹس کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا تین میچ کھیل چکی ہے جن میں سے اسے دو میں کامیابی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،آسٹریلیا اس وقت 4پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جس کے بعد پاکستان 3پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes