چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی

Published on June 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد چئیرمین پی ٹی وی کی سمری پر وزیراعظم نے دستخط نہیں کیے۔چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے نامزد ارشد خان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو سرکلر سمری بھیجی گئی جسے فواد چوہدری کی جانب سے اختلافی نوٹ کے ساتھ واپس بھیجوا دیا گیا، اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی سمری واپس لے لی گئی اور سمری پر وزیراعظم عمران خان نے بھی دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme