پاکستان کو ورلڈ کپ میں پھر شکست، بھارت 7ویں بار جیت گیا

Published on June 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

مانچسٹر: (یواین پی) بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے۔مانچسٹر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2019ء کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا۔ انڈین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ پچاس اوورز میں جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیاپاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق میدان میں اترے اور ابتدائی اوورز ذمہ داری سے کھیلے تاہم پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر انڈین گیند باز بھونیشور کمار ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر باہر گئے تو ان کی جگہ اوور مکمل کرنے کیلئے آنے والے شنکر نے امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کرکے واپس بھجوا دیا، امام الحق صرف 7 رنز بنا سکے۔اس کے بعد اوپنر فخر زمان اور بابر اعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا۔ فخر زمان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ 117 رنز پر گری، جب کلدیپ یادیو نے انتہائی خوبصورت گیند پر بابر اعظم کو بولڈ کرکے واپسی کی راہ دکھائی۔ بابر اعظم نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔بابر اعظم کے جانے فوری بعد کے بعد آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی فخر زمان تھے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔ فخر زمان انتہائی غیر ضروری شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز بنائے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 129 پر گری جب ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی محمد حفیظ غیر ذمہ داری سے شارٹ کھیلتے ہوئے اپنا کیچ دے بیٹھے، انہوں نے صرف 9 رن بنائے جبکہ ان کی وکٹ پانڈیا کے حصے میں آئی اس کے فوری بعد قومی ٹیم کے دوسرے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک بھی صرف آئے اور چلتے بنے، پانڈیا نے انھیں بولڈ کر کے واپسی کی راہ دکھائیچھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے، انہوں نے صرف 12 رنز بنائے جبکہ ان کی وکٹ شنکر کے حصے میں آئی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوسری مرتبہ بارش کے باعث معطل کیا گیا۔ اس وقت پاکستانی ٹیم نے 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ بارش کے باعث کھیل دوسری مرتبہ رکنے کی وجہ سے میچ کو 40 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو پاکستان کو صرف پانچ اوورز میں 136 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا لیکن پاکستان یہ ناممکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان نے 40 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ بھارت نے پاکستان کو 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes