قوم کو قرضوں میں جکڑ کر تجوریاں بھرنے والے مجرم ہیں، وزیراعظم

Published on June 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین اسمبلی کو بجٹ منظوری میں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ بحث میں اپوزیشن کی جانب سے دانستہ خلل ڈالنے کی کوشش افسوس ناک ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دس مہینوں میں مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومتی باگ دوڑ سنبھالی تو ملک بدترین مالی مشکلات کا شکار تھا۔ مشکل حالات میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ ملکی آمدن کا تقریباً آدھا حصہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے بیرونی قرضوں پر شاہانہ طرز زندگی اختیار کیا۔ محض دس سالوں میں چوبیس ہزار ارب قرضوں میں اضافہ کیا گیا، جس کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا گیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو قرضوں میں جکڑ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے قومی مجرم ہیں، ان سے مجرموں والا سلوک کیا جانا چاہیے۔ عوام نے کرپٹ عناصر کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت کی کوششوں سے معاشی استحکام آیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes