ساحل سمندر کی آبی حیا ت اور اس کے حسن کو ہم نے ہی سنوارنا ہے، شاہین راجپوت

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

کراچی(یواین پی) ساحل سمندر کی آبی حیا ت اور اس کے حسن کو ہم نے ہی سنوارنا ہے کیوں کہ ہم اس ملک کے باشندے اور شہر کراچی کے باشعور شہری ہیں، یہاں پر دنیا بھر سے سیروسیاحت کے شوقین سیاح خاص طور سے ہماری ساحلی پٹی کو نہ صرف دیکھنے آتے ہیں بلکہ یہاں کی مثال ساتھ لے کر جاتے ہیں یہ بات ایونٹ پلانر شاہین راجپوت نے اپنے ایک روزہ” نیٹ اینڈ کلین کیمپین“ کے عنوان سے ساحل سمندر کی پٹی کے صفائی کے دوران کی جہاں پر انہوں نے بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر کی پٹی کی صفائی مہم شروع کی اس موقع پربچوں نے ان کا ہاتھ بٹایا اور ساحل سمندر کے ایک حصے پر موجود کچرا و گندگی کو صاف کیا اس موقع پر شاہین کا کہنا تھا اس موقع کو کیوں نہ ان بچوں کے ساتھ مناﺅں جو ہمارے معاشرے کا مضبوط ستون ہیں سو میں نے مثبت انداز کے ساتھ ساحل سمندر کی صفائی کو بہتر جانا اور ان بچوں کے ہمراہ میں نے سی ویو کی صفائی کرنا مقدم جانا، ہم شہریوں کو چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں جہاں بھی جائیں چاہے وہ پارکس ہوں، شاپنگ مال ہوں یا ساحل سمندر، کیوں نہ ہم اس کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہمارا مذہب بھی اس بات کا درس دیتا ہے ”صفائی نصف ایمان ہے“ اور اسی وجہ سے ہم اپنے شہر کوصاف رکھ سکتے ہیں اور میرے خیال میں ہر ذی شعور انسان کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے کہ ہم صاف، ہمارا محلہ صاف اور ہمارا باغ و سمندر صاف تو کیوں نہیں ہم اس ماحولیاتی آلودگی سے نجات پا سکیں گے؟

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog