نارووال: نجی ہسپتال سے نومولود کا اغوا، خاتون بچے کو لفافے میں ڈال کر غائب

Published on June 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

نارروال: (یواین پی) نارووال کے نجی ہسپتال سے نومولود کا اغوا، خاتون بچے کو لفافے میں ڈال کر غائب، سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز کو مل گئی۔نقاب پوش خاتون پہلے بچے کو گود میں اٹھا کر واش روم چلی گئی، پھر باہر نکلی تو ہاتھ میں بڑا سا شاپر تھا جسے اٹھائے وہ ہسپتال سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر نومولود بچہ اغوا کی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں بچہ اغوا کرنے والی خاتون بچے کو اٹھائے ہسپتال ٹائلٹ میں داخل ہو رہی ہے۔خاتون بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لفافے میں ڈال کر ہسپتال سے غائب ہوئی۔ فوٹیج میں خاتون ہاتھ میں بڑا لفافہ اٹھائے اطمینان سے بچہ کو ڈال کر لے جا رہی ہے۔مبینہ طور پر اغوا کار خاتون نقاب پوش بچہ لفافے میں اٹھائے ادھر ادھر دیکھ رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题