میجر فوزیہ پروین نے دھوم مچا دی

Published on June 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

نکوسیا (یواین پی) عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، یہ ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کی ایک خاتون فوجی افسر کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو عالمی امن کے مشن پر قبرص میں تعینات ہیں، خاتون افسر کی اس تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے قبرص مشن کے ٹوئٹر ہینڈل پر میجر فوزیہ پروین کی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔ یو این قبرص کے مطابق پاکستان نے دسمبر 2018 میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کیلئے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی کل فوج کا 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔یو این قبرص کے مطابق میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ بفر زون میں روٹین کی پٹرولنگ پر تھیں۔پاکستانیوں کی جانب سے میجر فوزیہ پروین کی تصویر سامنے آنے پر پاک فوج کو خوب سراہا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی پاک فوج کے ان جوانوں پر فخر کا اظہار کیا جو عالمی امن کیلئے کام کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes