مفاد پرست عناصر قوم میں نفاق پید ا کرنے کی سازش کر رہے ہیں اعجاز الحق

Published on February 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 831)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد(یواین پی )پیپلز پارٹی نے مذاکرات سمیت تمام اہم ایشو پر دوغلی پالیسی اختیار کر کے بے وقوف بنانے کی پالیسی کے ذریعے محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ہے اور اس غیر سنجیدگی اور دوہرے کردار کے باعث اب ان کے قائدین کی کسی بات پر قوم اعتبار کرنے کے لیے نہیں ہے بلاول زرداری کا بیان اور ہوتا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر پی پی پی کا بیان اس کے بر عکس ہوتا ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبٹنے کے لیے قومی قائدین کو ایک پلیٹ فارم کی قومی سوچ اختیار کرنا ہو گی کیونکہ ایک قوم بن کر ہی ہم ان بحرانوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں مفاد پرست عناصر قوم میں نفاق پید ا کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے ہمارا کردار قومی مفادات کے مرکزی نکتے پر مرکوز ہے اور قومی اسمبلی میں ہماری جماعت نے اسی پالیسی پر گامزن ہو کر شفاف اور قومی سیاست متعارف کرائی ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے ہارون آباد میں ملک بابر علوی کی رہائش گاہ پرچیئر مین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین ، صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ ہارون آباد ہمارا گڑھ ہے اور ہم نے اس حلقہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں مگر شوقیہ کھلاڑی محض دکھاوے کے لیے ہمارے حلقے میں آتے جاتے رہتے ہیں لیکن انہیں اپنے حلقوں پر توجہ دینا ہو گی کیونکہ ان کے اپنے حلقے کے عوام ان کی عدم توجہ کا رونا روتے ہیں پہلے اپنے حلقہ کے مسائل حل کریں پھر دوسری جانب جائیں ہارون آباد کے حلقہ کی ترقی کے لیے ہم موجود ہیں اور کسی منتخب نمائندے کی اپنے حلقے کی بجائے دوسے حلقے میں مداخلت کا کلچر متعارف کرانے والے پچھتائیں گے بری سیاسی روایات کی ہم نے ہمیشہ مذمت کی ہے اور اب بھی مثبت سیاست پر عمل کر کے دکھائیں گے ۔اس موقع پر محمد آصف ثناء ،عظیم عقیل گوہیر ،ملک محمد ریاض خلجی،راشد اقبال علوی ،ڈاکٹر ذوالفقار ،محمد سرور کاکا،کلو خان سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes