باکسر عامر خان سعودی نوجوانوں کو باکسنگ سکھائیں گے

Published on June 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 468)      No Comments

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 100 تربیتی کیمپ کھولے جائیں گے
جدہ (زکیر احمد بھٹی)پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان سعودی نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دینگے۔انہوں نے تاحال آٹھ مقامات پر تربیت کا پروگرام ترتیب دیا ہے پاکستان جرنلسٹ فورم کے اراکین سے بات کرتے ہوئے باکسرعامر خان نے بتایا کہ 12 جولائی کو جدہ میں میرا پہلا باکسنگ کا مقابلہ ہے جو سعودی عرب کی تاریخ میں بھی پہلا باکسنگ مقابلہ ہے انکا مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہوگا میری وزیر اعطم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مقابلے دیکھنے آئیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نی وعدہ کیا ہے کہ وہ آئینگے.واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس پہلے باکسنگ کے مقابلے دیکھنے کیلئے پاکستان سے وزیرٹیکنالوجی فواد چوہدری اس مقابلے کو دیکھنے آرہے ہیں یہ پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے کہ جدہ سیزن کی انتظامیہ نے پاکستان کو اتنی عزت دی ہے اور مجھے یہاں کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت کیلئے سعودی عرب دعوت دی ہے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 100 تربیتی کیمپ کھولے جائیں گے جہاں میری ٹیم تربیت دے گی سعودی نوجوانوں کی بڑی تعداد باکسنگ کی تربیت لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题