ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دیدی

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

لیڈز (یواین پی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے 36 ویں میچ میںدلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو3وکٹوں سے شکست دے دی ۔افغانستان نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنائے۔جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف49.4اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے کپتان گلبدین نیب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں 27 کے مجموعی سکور پر گلبدین نیب کو پویلین کی راہ دکھا دی جنہوں نے 15 رنز بنائے۔شاہین آفریدی نے اگلی ہی گیند پر حشمت اللہ شاہدی کو بھی صفر کے انفرادی طور پر چلتا کیا اور یوں پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کر دیا۔ افغانستان کا مجموعی سکور 57 پر پہنچا تو رحمت شاہ 35 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ افغانستان کی چوتھی وکٹ 121 کے مجموعی سکور پر گری اور اصغر افغان 42 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ افغانستان کی پانچویں وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری اور اکرام اللہ خیل 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔محمد نبی 16رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔نجیب اللہ زدران 42سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔راشد خان 8سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔حامد حسن 1رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔افغان بلے باز محمد عامرکو وکٹ نہ دینے کے لیے کھل کر نہ کھیلے لیکن آج ایک بار پھر شاہین آفریدی نے اپنی پرفارمنس کا جادو جگا دیا اور 4افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔شاہین آفریدی نے 10اوورز میں 47رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر نے 10اوورز میں 41رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کی ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے ۔امام الحق36،بابر اعظم 45،محمد حفیظ19،حارث سہیل 27،شاداب خان 11اور سرفراز احمد 18سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔عماد وسیم49اور وہاب ریاض15سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔افغانستان کے مجیب الرحمان اور گلبدین نائب نے 2,2جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog