افغانوں سے پاکستان کی فتح برداشت نہ ہوئی، ایک بار پھر پاکستانی تماشائیوں پر ٹوٹ پڑے

Published on June 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

لیڈز (یواین پی) پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں تین وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا ہے۔ اپنی ٹیم کو ہارتا ہوا دیکھ کر افغان تماشائی خود پر قابو نہ رکھ پائے اور پاکستانی تماشائیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے لگے۔ اس سے قبل بھی افغان تماشائیوں کی جانب سے گراﺅنڈ کے باہر اور اندر پاکستانی تماشائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پولیس نے گراﺅنڈ کے باہر لگی بڑی سکرین بند کرکے 2 افغانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ میچ ختم ہونے پر بھی افغان تماشائی آپے سے باہر ہوگئے اور پاکستانی تماشائیوں پر بوتلیں پھینکنا شروع کردیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے افغان تماشائیوں کے رویے پر سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy