احسن اقبال کیلئے ایک اور مشکل ،وزیراعظم کی ہدایت پر قائم انکوائری کمیشن کو لیگی رہنما کیخلاف پہلا کیس موصول

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، وزیراعظم کی ہدایت پرقائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کیخلاف پہلاکیس موصول ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال کیخلاف مبینہ کرپشن کیس مرادسعید نے بھیجا ہے ،جس میں اہم شواہد اوردستاویزی ثبوت انکوائری کمیشن کوارسال کئے گئے ہیں،انکوائری کمیشن نے دستاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے،ضرورت پڑنے پرکمیشن احسن اقبال کوطلب کر سکے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10سال میں لئے گئے قرضوں کی انکوائری کیلئے کمیشن تشکیل دیا تھا جو قرضے کہاں استعمال ہوئے اس حوالے سے انکوائری کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes