بورے والابچے کچے جنگل میں درختوں کا قتل عام روکا جائے ، وزیر جنگلات نوٹس لیں

Published on July 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)بورے والا کے نوحی علاقہ رکھ جملیراہ میں 497 ایکڑ پر جنگل لگایا گیا تھا جو محمکہ جنگلات کی مجرمانہ غفلت سے اجڑ کر اب صرف 87 ایکڑ پر بچا ہے جو جنگل بچ گیا اس میں درختوں کا قتل عام جاری ہے فارسٹ گارڈ کی مجرمانہ غفلت سے جو 87 ایکڑ جنگل میں قدرتی پودے آوگے ہیں وہ بھی جانور خراب کر رہے ہیں اس جنگل کو سیراب کرنے کیلیے 5 ٹیوب ویل نصب تھے جن میں 4 ٹیوب ویلوں کا سامان غائب ہو گیا ہے اور ناکارہ ہو گئے ہیں اب صرف ایک ٹیوب ویل چل رہا ہے حکومت پنجاب اور وزیر جنگلات کو اس پر نوٹس لینا چاہیے اور 497 ایکڑ پورےپر دوبارہ جنگل لگایا جاے اور درختوں کا قتل عام روکا جاے تاکہ ملک کا درجہ حرارت کنٹرول کیا جا سکے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے چند سال قبل یہاں بڑا گھنا جنگل تھا سیاح سیرکے لئے آتے تھے اب یہ اجڑ گیا ہے محکمہ کے کرپٹ آفیسر چند معمولی رقم کے عوض قیمتی لکڑی کاٹنے دیتے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر ٹمبرمافیا بڑی تعداد میں لکڑی چوری کر رہے ہیں جنگل کا رقبہ خالی پڑا ہے اس پر بھی درخت لگائے جائیں درختوں کی چوری روکی جائے۔۔ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔تاکہ یہ جنگل کی رونقیں بحال ہو سکیں۔

Readers Comments (0)

Comments are closed.

WordPress主题