جدید اسلحہ سے لیس پاکستانی فوج

Published on July 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ
بھارت کو اپنے جنگی مقاصد کے لےے ملنے والے پرتھوی مزائلوں نے فوجی طاقت کا توازن پاکستان کے خلاف کر دیا تھابھارتی عسکری شعبے اپنے ان پرتھوی مزایلوں پر بڑا ناز کرتے تھے یہ حقیقت ہے کہ ان مزائلوں کے دو سو پچاس کلو میٹر مار کرنے کی صلاحیت نے پاکستان کے تمام بڑے شہروں کو ماسوائے کوئٹہ اپنی زد میں لے لیا تھابھارتی فوج نے ان مزائلوں کی تنصیب کے لےے سرحد سے کم از کم فاصلہ چالیس کلو میٹر رکھاجہاں پاکستانی فوج کی خود کار توپیں گولہ باری سے انہیں اپنی زد میں نہ لے سکیں۔روائتی یا جوہری ایک ٹن وزنی ہتھیاروں سے لیس پرتھوی مزائل ایک خطرناک ہٓنے والی جنگ میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کر سکیں گےبھارت کے تین سرکردہ ادارے ”اے آر ڈی او“ بھارتی بحریہ اور بھارتی ایٹمی توانائی کمیشن ایک خفیہ دفاعی پروگرامبرائے بحریہ پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔جدید اور جوہری ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ایڈوانس ٹیک ویسل کی تیاری مکمل ہو چکی ہے1971ءکی پاک بھارت جنگ میں بھارتی بحریہ کی اوسا کلاس کشتیوں نے اسٹائکس میزائلوں کی مدد سے پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز خیر اور سرنگ سیمٹ جہاز ”محافظ“ کو غرق کر دیا۔ پاکستانی ساحل پر واقع تیل کی تنصیب بھی ان مزائلوں کا نشانہ بنیں اور آگ کے شعلے کئی روز تک بھڑکتے رہے۔ اس جنگ کے بعد پاک بحریہ نے فضائی بازو”ملیٹ آرم“ کے سے کنگ ہیلی کاپٹروں کوفرانسیسی ساخت کے ایکویسٹ میزائلوں سے لیس کیا۔ اب میزائلوں کی دوڑ میں پاک فوج بہت آگے نکل چکی ہے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جوہری ہتھیاروں کی بھاری کھیپ پاکستان کے اسٹوروں میں محفوظ ہیں پاکستانی فوج آئے روز نئی سے نئی ٹیکنالوجی حاصؒ کرنے میں پیش پیش ہے۔ اب ہمارے پاس ایسی مزائلیں ہیں جس کا توڑ بھارت کے بس میں نہیں رہا۔آئے روز ہماری فوج نت نئے مزائل کی تیاری میں مصروف ہے۔کچھ ایسی مزائلیں ہیں جس کو روکنا بھارتی فضائیہ کے قطعی بس میں نہیں ہے اور یہ مزائل اپنے نشانے کو ہر روز ہٹ کر کے چھوڑتے ہیں اور نشانے پر جا کر ہر چیز کو راکھ کر دیتی ہیں۔حال ہی میں ہونے والی فضائی جھڑپ نے بھارتی فضائیہ کے دانت کھٹے کر دےے جس پر بھارتی فضائیہ کو دوبارہسرجری سٹرائیک کرنے کی جرات و ہمت نہیں ہوئی۔پاکستانی فوج اپنے ملک کے دفاع کے لےے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہے ۔ ملک کی سرحدوں پر شب و روزفوج الرٹ رہتی ہے بھارتی فوج کے پاس وہ اسلحہ نہیں ہے جو پاکستانی فوج کے استعمال میں ہے بھارتی فوج اس لےے نفسیاتی مریضوں کی طرح حرکتیں کرتی نظرآتی ہے۔ بھاری آرمی چیف بھی ایک نفسیاتی مریض بن چکا ہے جس کی دھمکیوں سے ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی فوج کی تیاری سے خوف زدہ ہے ۔ بھارتی کروز اور بلسٹک میزائلکی ناقص کارکردگی نے بھاری فوج کے حوصلے پست کر دےے ہیں۔ہمارے آئے روز کے میزائلوں کے ٹیسٹ ان کے اعصاب شل کر دیتے ہیں۔اور پھر وہ پاگل کتوں کی طرح بھونکتے ہیں اور دھمکیوں سے پاکستانی فوج کو مرعوب کرنے کا ہر حربہ استعمال میں لاتے ہیںپاکستانی قوم اپنی فوج پر فخر کرتی ہے اور نازک وقت آنے پر عوام فوج کی پشت پر کھڑے ہوتے ہیں پاک فوج کو بھی پاکستانی فوج پر مکمل اعتماد ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy