وفاقی بجٹ مکمل طور عوام دشمن ہے ریحانہ لغاری

Published on July 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

(ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کدرہ وفاقی بجٹ مکمل طور عوام دشمن ہے اور بجٹ نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گھارو کے قریب گاؤں قادر ڈنو جوکھیو میں سماجی تنظیم ایکشن فار ہیومٹیرین ڈوولپمنٹ کی جانب سے کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے. خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آئی ایم ایف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے اشاروں پر گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اظافہ کیا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو گیا ہے۔ عمران خان جھموریت نہیں بلکہ آمریت کے پوجاری ہیں، جھموریت کیلئے عمران خان کو بھٹو خاندان کی طرح قربانیاں دینی ہوں گی، بھٹو خاندان نے جھموریت اور عوام کی خاطر اپنا سب کجھ قربان کیا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ملک سے غربت کے خاتمے کاخواب دیکھا تھا اس کی تعبیر ہو رہی ہے ماضی کی آمر حکومتوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دیئے ہوئے پروگراموں کو ختم کرکے ملک کو غربت کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اس لئے اس دفعہ سندھ میں ہمیں مسائل تحفہ میں ملیں ہیں۔ سماجی تنظیم کی محنت سے گاؤن قادر ڈنو جوکھیو میں کئے گئے ترقیاتی کام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تکمیل ہے۔ پ پ پ حکومت نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لئے کام کو اولیت کی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ماضی کی آمر حکومتوں کی جانب سے سندھ کے دیہات کو نظر انداز کرنے سے مسائل بڑھتے گئے ہیں جن کو سندھ حکومت کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیمیں حل کر رہی ہیں۔ آج گذشتہ 4 دھائیوں سے نظر انداز کئے گئے گاؤں قادر ڈنو جوکھیو میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور دیہاتی لوگوں کی غربت کے خاتمہ کیلئے چھوٹے کاروبار کیلئے بھی مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ حکومت اور سماجی تنظیم کی بیمثال کوشش ہے اس قسم کے منصوبے سندھ بھر کے ہر شہر میں بنانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوء نما بہتر ہوگی اور یہ بچے معاشرے میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تحصیل میرپور ساکرو کے پسماندہ دیہاتوں کو ترقی دلوائیں جس کے لئے حلقہ کے ایم پی اے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ قبل ازیں سماجی تنظیم کے کنٹری چیئرمن حبیب نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس گاؤں میں 15 پکے گھر، 14 واش رومز، ایک اسکول، اسٹیرٹ لائٹس، بچوں کیلئے کھیلوں کا سامان اور غربت ختم کرنے کیلئے گاؤن کے مکینوں کو بھیڑ، بکریاں اور گائیں دی ہیں علاوہ ازیں گاؤں کے غریب افراد کی اجتماعی شادیاں بھی کروائی گئی ہیں، ہماری ان چھوٹی کاوشوں سے گاؤں روشن بن گیا ہے اور گاؤں میں رونقیں بھی واپس آ گئی ہیں۔ اس موقع پر قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کو ماڈل ولیج کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes