شوگر اور انڈے

Published on July 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ ڈاکٹرز سے آپ کو دور رکھ سکتا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹرز کو یہی بات ایک دوسری چیز کے لیے بھی کہنی چاہیے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈوں کا روزانہ استعمال ذیابیطس سے تحفظ دیتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق انڈوں کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے سے تحفظ دیتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہفتہ بھر میں 4 انڈے کھانے والے شخص میں ذیابیطس کا خطرہ اس فرد سے 37 فیصد کم ہوتا ہے جو ہفتے میں ایک بار اس کو استعمال کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق انڈوں کے روزانہ استعمال سے خون میں گلوکوز کا لیول کم ہوتا ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme