بورےوالا ، ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Published on July 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

بورےوالا(یواین پی)بورےوالا مجاہد کالونی ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل نمبر ایف ڈی این 8540 پر سوار ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ مجاہد کالونی کے سامنے سے ریلوے پھاٹک سے ریلوے لائن کو عبور کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل پر سوار شخص لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین بابا فرید ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرنے والے شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes