سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز، پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

Published on July 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

کراچی(یواین پی)سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے،عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر سعودی جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیاہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کے اعلان پر عمل درآمد شروع ہوگیاہے، اس سلسلے میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔کراچی کی بندر گاہ پر سعودی بھری جہاز عرب لائٹ کروڈ آئل کی پہلی کھیپ لے کر پہنچ گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو3ارب20کروڑمالیت کا تیل ادھارفراہم کرے گا۔پاکستان کو ادھار پر ملنے والے تیل کے رقم کی ادائیگی آئندہ 3سال میں کرنا ہوگی، یاد رہے کہ پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب 20کروڑ ڈالر کا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes