انتظامیہ کی غفلت، پاکستان ورلڈ سکوائش کے عالمی میگا ایونٹ سے باہر

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان میں کھیلوں کے میدان سے ایک بری خبر سامنے آ گئی۔ انتظامیہ کی غفلت کے باعث سکوائش کی پاکستانی ٹیم عالمی میگا ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ انتظامیہ کی غفلت، نااہلی اور سستی کے باعث پاکستان سکوائش کی ٹیم عالمی چیمپئن شپ کا حصہ نہ بن سکی، پاکستان کی طرف سے چیمپئن شپ کی فیس ہی جمع نہ کرائی گئی۔ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں انٹری کی آخری تاریخ 16 جولائی تھی، 5 ہزار پاونڈ (تقریباً 10 لاکھ روپے) فیس جمع نہیں کرائی گئی۔ ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شب میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سکواش چیمپین شپ 14 سے 22 دسمبر تک امریکی ریاست واشنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان چھ بار ورلڈ سکواش ٹیم چیمپئن شپ کا حصہ رہا ہے۔ 1993 میں پاکستان آخری بار چیمپئن رہا۔ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن مصر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy