ریلوے ٹریک ہارون آباد فورٹ عباس کی کئی سالوں کی بندش سے اربوں کا نقصان

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

\"111\"
ہارون آباد(یواین پی)ریلوے ٹریک ہارون آباد فورٹ عباس کی کئی سالوں کی بندش سے ریلوے کی اربوں روپے کی اراضی اور قیمتی ترین ریلوے ٹریک بربادی کی نذرہونے لگا ٹرین کی بندش سے ہارون آباد ،فورٹ عباس کے مکینوں کو کراچی ،حیدر آباد ،بہاولپور سمیت اندرون سندھ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ریلوے ٹریک ہارون آباد ،فورٹ عباس گزشتہ کئی سالوں سے ٹرین سروس بند ہونے کے باعث ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی ٹرین اراضی ریلوے کالونیاں اور ریلوے سٹیشن کی عمارات اور ریلوے ٹریک بری طرح بربادی کا منظر پیش کر رہی ہیں اور یہ قیمتی اثاثہ برباد ہو رہا ہے قیمتی اثاثہ اور ثقافتی و محفوظ ترین ریلوے سفر کی روایات عظیم ناپید ہو رہی جس سے علاقہ کے عوام میں اس حوالہ سے شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔شہریوں چوہدری محسن خالد،عمر چیمہ ،چاچا شعیب ،محمد عمیر ،شعیب ملہی ،راؤ عادل ،علی ماہی ،تنویر جعفری ،ثقلین عباس،محمد آصف کا کہنا ہے کہ ریلوے کی اراضی برباد ہونا المیہ ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن ڈونگہ بونگہ ،کھاٹاں ،ہارون آباد اب بھوت بنگلے بن چکے ہیں اور ان سے ملحقہ ریلوے کالونیاں بھی بربار ہو کر اجاڑ نگری بن چکی ہیں ہارون آباد،فورٹ عباس روڑ سمیت اس علاقہ کے لاکھوں مکینوں کے رشتہ دار کراچی ،حیدرآباد،اندرون سندھ ،بہاولپور،رحیم یار خان وغیرہ میں رہائش پذیر ہیں جبکہ تجارتی لحاظ سے بھی یہ روٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور تاجروں کو اس ٹریک پر ٹرین سروس کی بندش سے بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے ان شہریوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پاکستان ریلوے کو بہتربنانے میں بلا شبہ بھر پور کردار ادا کرہے ہیں اور ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ہماری خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر ریلوے سے اپیل ہے کہ وہ ہارون آباد ،فورٹ عباس ریلوے ٹریک پر ٹرین سروس بحال کرائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme