ایک ہفتے کے دوران اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

Published on July 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک بھر میں مہنگائی کے تابر توڑ حملے جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر دس روپے کلو مہنگا ہو گیا، دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں پیاز، ٹماٹر، دال چینی، چاول اور مرغی کے دام بڑھ گئے۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا توعوام چلا اٹھے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے اضافے سے اوسط قیمت 50 روپے کلو، پیاز 2 روپے اضافے سے اوسط قیمت 52 روپے کلو، چینی 1 روپے اضافے سے اوسط قیمت 73 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ دال مسور 2 روپے اضافے سے اوسط قیمت 127 روپے کلو، ٹوٹا چاول 2 روپے اضافے سے اوسط 83 روپے کلو، زندہ مرغی 10 روپے اضافے سے اوسط قیمت 156 روپے کلو اور انڈے 6 روپے اضافے سے اوسط 95 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes