مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم نہ ہوا تواحتجاج کریں گے انصار برنی

Published on August 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

مسلم ، ہندو ، سکھ ، عیسائی مذاہب سے بالاتر ہو کر انسانی زندگیوں کے لئے سوچنا ہو گا
کراچی (یو این پی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ حالات کے پیش نظر اگرچند روز میں کرفیو ختم نہ کیا گیا تو انصار برنی ٹرسٹ لائن آف کنٹرول پر جا کر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔انصار برنی ۔ انصار برنی ٹرسٹ کے روح رواں انصار برنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے پوری دنیا بخوبی آگاہ ہے، کرفیو کی وجہ سے اناج ، بیماروں کیلئے ادویات ، نوزائیدہ بچوں کیلئے دودھ ختم ہو چکا ہے ۔ نفسیاتی مریض جن کا ہسپتال جانا بہت ضروری ہے ، ذیا بیطس اور دل کے مریض ہیں جو 22-24دنوں سے گھروں میں محصور ہیں اور انہیں دوائی کی بہت ضرورت ہے ۔ اس ساری صورت حال کی بہتری کیلئے انصار برنی ٹرسٹ احتجاج کرے گی ۔ ہم بین الاقوامی توجہ مبذول کروانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر جاکر احتجاج کریں گے تاکہ بین الاقوامی دنیا سامنے آکر اس مسئلے کی طرف توجہ دے ، کتنے لوگ تڑ پ رہے ہیں ، کتنے لوگ سسک رہے ہیں ، کتنے لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔ بچوں ، جوانوں ، بوڑھوں اور عورتوں کے حقوق کیلئے باتیں کرنے والی تنظیمیں کہاں ہیں ۔ کشمیر میں عورتیں گھروں میں بچے جننے پر مجبور ہیں جن میں کہیں ماں زندہ بچتی ہے کہیں بچہ ۔ ہم انسانی زندگیوں کی بات کرتے ہیں ہم امن و امان کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی امید ہے کہ مجھے بھارت میں موجود سماجی تنظیموں سے مثبت جواب ملے گا۔ ہمیں مسلم ، ہندو ، سکھ ، عیسائی مذاہب سے بالاتر ہو کر انسانی زندگیوں کے لئے سوچنا ہو گا۔ آئیں ہم سب مل کر انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائیں ، اگر ہمارے ساتھ کوئی چلنا چاہے تو سر آنکھوں پہ ورنہ انصار برنی ٹرسٹ کی ٹیم لائن آف کنٹرول پہ جائے گی ۔ ہم امن چاہتے ہیں انسانی زندگیاں بچانا چاہتے ہیں آﺅ انصار برنی ٹرسٹ کا ساتھ دو ، آﺅ انسانیت کا ساتھ دو ، آﺅ انسانیت کے بنیادی حقوق کا ساتھ دو ۔ آﺅ ہم سب مل کر انسانی زندگیاں بچائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy