اسٹیج ڈراموں میں بے ہودہ ڈانس ،فحاشی،بے حیائی اورذومعنی ڈائیلاگ کو اپنی کامیابی سمجھنا غلط ہے
لاہور(یواین پی)موجودہ دور میں اسٹیج ڈراموں میں بے ہودہ ڈانس ،فحاشی،بے حیائی اورذومعنی ڈائیلاگ کو اپنی کامیابی سمجھا جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اگر ہمارے اسٹیج ڈراموں میں عوام کو ایک نیک اوربامقصد پیغام دیا جائے اورڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم کی عمدہ کارکردگی ہوتو یقینا فحاشی اور بے حیائی کے عنصرشامل کئے بغیر اسٹیج ڈرامہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار معروف ایکٹرایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے اسٹیج ڈراموں میں مضبوط اسکرپٹ لے کر معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرکے حکومتی ایوانوں تک پیغام پہنچایا جائے تو یقینا ہمارے معاشرے کے بہت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں میری کوشش ہوتی ہے اپنے اسٹیج ڈراموں میں عوام کی تفریح کے ساتھ بامقصد کہانی پیش کروں