پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی خواجہ سراؤں کیلئے روزگار کے نئے مواقع لے آئی

Published on August 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی خواجہ سراؤں کیلئے روزگار کے نئے مواقع لائی ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے انہیں مارکیٹس میں ماحول دوست بیگ بیچنے کیلئے مفت سٹالز لگانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا بنے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا اہم حصہ، پلاسٹک شاپرز کی جگہ متعارف کرائے گئے ماحول دوست بیگز کی فروخت کا کام سنبھال لیا۔ کہتے ہیں گداگری کو ترک کرکے حلال روزگار کمانے کا عزم کر لیا ہے۔اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں سڑک کنارے خواجہ سرا آوازیں لگا کر لوگوں کو متوجہ کرتے اور نئے شاپنگ بیگ بیچتے ہیں۔ شہری خواجہ سراؤں کے اس نئے کام کی بے حد تعریف کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کہتے ہیں گداگری ترک کرنے والے خواجہ سراؤں کو کام کاج کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔خواجہ سراؤں نے بھیگ مانگنا چھوڑ کر عزت سے روزگار کمانے کا تہیہ کر لیا ہے۔ اپنی مدد اپ کے تحت بنائے گئے کپڑوں کے تھیلے جہاں روزگار کا ذریعہ ہیں تو وہیں ماحول دوست بھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog