نو ماہ قبل اداکاری چھوڑ چکی، یہ میرا اپنا فیصلہ تھا: نیمل خاور

Published on August 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 594)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا فیصلہ ہے اور اداکاری چھوڑنے کیلئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل خاور نے اداکاری چھوڑنے اور حمزہ علی عباسی کے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بالغ عورت ہوں جو اپنے فیصلے خود کرنے کی اہلیت رکھتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ چکی ہوں اور یہ میرا فیصلہ تھا۔ براہ کرم کسی کے خاص دن کو سنسنی خیز بنانے کیلئے غلط افواہیں پھیلانا بند کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes