پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی جدہ میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل. ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور او آئ سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ راجہ علی اعجاز نے جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر میں او آئی سی کے سکریٹری جنرل. ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ سفیر پاکستان نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط پہنچایا
سفیر نے سیکرٹری جنرل کوبھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینی حقائق اور خطے کی پریشان کن صورتحال سے آگاہ کیا۔سکریٹری جنرل نے جموں وکشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور پاکستان اور کشمیریوں کو ان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔سفیر نے سیکرٹری جنرل کو او آئی سی کی مسئلہ کشمیر پر بھرپور حمایت اور جموں و کشمیر کے معاملے کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes