کترینہ ،رنبیر کے درمیان رومانوی تعلق ختم ہونے کی اطلاعات افواہ ثابت ہوئیں

Published on February 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

\"333\"
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان رومانوی تعلق ختم ہونے کی اطلاعات محض افواہ ثابت ہوگئی۔ کترینہ اور رنبیر نے گزشتہ سال سپین کے مقام ابینرا اور بعد میں نیو یارک میں اکھٹے چھٹیاں منائیں اور اب دونوں سری لنکا میں فلموں سے بریک کے دوران اکھٹے ہورہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کترینہ اور رنبیر مارچ کے پہلے ہفتے کے بعد سری لنکا میں اکھٹے ہو رہے ہیں جہاں ان کو ایک ساتھ ملکر وقت گزارنے کے لئے خاصا وقت مل جائے گا۔ رنبیر ان دنوں بمبئی ویلویٹ کی شوٹنگ کے لئے سری لنکا میں ہے جبکہ کترینہ منالی میں فلم بینگ بینگ کی عکس بندی کروا رہی ہیں ذرائع نے بتایا کہ دونوں نے سری لنکا میں تین دن کی بریک لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes