صوبہ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کی سفارش

Published on September 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments


کراچی: (یواین پی) سندھ حکومت نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند کرنے کی سفارش کر دی۔سیکرٹری داخلہ سندھ کبیر قاضی نے جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے سفارش کی ہے۔پورے صوبے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نہیں کی جائے گی۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو علاقوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ صرف تجویز کردہ علاقوں میں جلوس کے اوقات میں موبائل سروس بند کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog