فوج کا ہر نوجوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on September 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

دہشتگردی کی جنگ میں آرمی میڈیکل کور نے قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا
ایبٹ آباد(یو این پی ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں آرمی میڈیکل کور نے قیمتی جانیں بچانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں ایبٹ آباد میں میڈیکل کور سنڑ میں کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگانے کی تقریب سے افسران نوجوانوں سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور نرسزز نے پاک فوج اور عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کیں جو قابل تقلید ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر نوجوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،اور پاک فوج کا ہر افسر اور نوجوان ملک کی خاطر شہادت کے جذبہ سے سرشار ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ اے ایم سی لیفٹینٹ جنرل زاہد حامد نے نئے لیفٹینٹ جنرل خاور رحمان کو نئے کرنل کمانڈنٹ کو بیجز لگائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy