ہارون آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد

Published on February 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

\"NewUNN\"
ہارون آباد( یواین پی)ڈی سی ا و بہاولنگر سید ارشاد حسین نے ہارون آباد کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد آصف محمو د،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد نوازش علی بخاری بھی موجود تھے ۔ہارون آباد کے عوام نے شہری اجتماعی مسائل سمیت انفرادی مسائل بھی پیش کیے جنہیں ڈی سی او بہاولنگر سید ارشاد حسین نے توجہ سے سنا اور اس سلسلہ میں مختلف احکامات جاری کیے ،زیادہ تر مسائل سوئی گیس ،صفائی ،واٹر سپلائی سکیم ،سڑکات کی ٹوٹ پھوٹ وغیرہ سے متعلقہ تھے جن پر ڈی سی او بہاولنگر نے چمن بازار میں مالکانہ حقوق کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد آصف محمود کو قانون کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایات کی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ٹی ایم اے ہارون آباد کو احکامات جاری کیے گئے کہ دس روز کے اندر صفائی کی صورتحال کو عوامی مطالبات کے مطابق ڈھالا جائے بصورت دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے ہارون آباد شہر کی سڑکات کی مرمت کے لیے بھی ہدایات موقع پر جاری کی گئیں مزید برآں کھلی کچہری سے خطاب میں ڈی سی او بہاولنگر سید ارشاد حسین نے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد ہارون آباد کے عوام کو ہر ممکن حد تک سہولت فراہم کرنا ہمارا مشن اور فرض ہے اور اس سلسلہ میں ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے عوامی ریلیف سے ہی فرض شناسی کے جذبے کو اجاگر کیا جاتا ہے اس علاقہ کے عوام کی تکالیف کا احساس ہے اور ان کی تکالیف کو حل کریں گے اس موقع پر ڈی سی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ تمام مسائل کی جامع رپورٹ مرتب کریں گے تاکہ ان پر مرحلہ وار توجہ دی جاسکے اور انکے حل کے لیے کام اور امور پر عملدآمدکیا جائے تمام متعلقہ افسران ،عملہ اور محکمہ جات مزید منصوبہ جات کے حوالہ فزیبلٹی عمل مکمل کریں گے اور اس رپورٹ کی تکمیل کے بعد عمل کا مرحلہ فوری طور پر شروع کردیا جائے گا واٹر سپلائی سکیم کو مزید فعال بنایاجائے گا اور سیوریج نطام کی بہتری کے لیے بھی کام ہو گا کھلی کچہری میں معززین علاقہ ،میڈیا نمائندگان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题