سیاست میں آنے کا دل بہت چاہتا ہے: شاہد آفریدی

Published on September 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے سیاست میں آنے کو دل بہت چاہتا ہے اور کافی پیشکش بھی آتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا فی الحال فاؤنڈیشن کے تحت کام کر رہا ہوں اور وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو ایک سیاستدان کی ذمہ داری ہے۔ ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ، کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے اس پر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہو گئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم کے مسائل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جو خواب لوگوں کو دکھائے گئے ان پر کام ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog