خیبر پختون خواہ میں بھی تبدیلی کا فیصلہ، چار وزراءکے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان

Published on September 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو خود فیصلہ کرنے اختیار دے دیا۔ ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی تبدیلی کرنی ہے وہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔چینل ذرائع کے مطابق چار وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔بتایا جارہا ہے کہ وزیر صحت ہشام انعام، وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد اور وزیر مواصلات اکبر ایوب کے محکمے تبدیل ہوں گے جبکہ مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش کو بھی متبادل محکمہ دیاجا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ہائر ایجوکیشن، وزیر خزانہ تیمور سلیم کو تعلیم کے اضافی محکمے حوالہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔کابینہ میں قبائلی اراکین صوبائی اسمبلی اور خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔وزیراعلی محمود خان نے پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں سے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ ردوبدل اور توسیع کا اعلان وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی پر متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme