سندھ کے خلاف کچھ عناصر سازشیں‌کر رہے ہیں‌ عبدالباری پتافی

Published on September 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ): صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ہیں جنہوں نے ہمیشہ سندھ اور سندھ دھرتی کے وسائل پر نظر رکھی ہے، سندھ کی تاریخ کو دیکھا جائے تو سندھ پر ارغونوں، ترخانوں، انگریزوں و دیگر کئی جابروں اور سندھ دشمن عناصر نے سندھ اور اس کے وسائل پر قابض ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں کچھ بھی حاصل نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں ہم نے سندھ میں ویلکم اور خوش آمدید کہا لیکن وہ لوگ سندھ دھرتی کو لوٹنے کی کوشش میں ہیں جنہیں اب سندھ کے لوگ نہیں بلکہ سندھ کے وسائل چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی کے لوگ اور سندھی قوم نے ایک آواز بنکر یہ پیغام دے دیا ہے کہ سندھ سے اب یہ مذاق بند کیا جائے کیونکہ پاکستان اور سندھ کی بقا اور ترقی بھی اسی میں ہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بیک یارڈ فش ہیجری چلیا کے افتتا کے بعد میدیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری لائیواسٹاک و فشریز اعجاز احمد مھیسر، ڈائریکٹر جنرل فشریز میر الہداد تالپور، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ٹھٹھہ خلیل الرحمان وگن، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیچری ٹھٹھہ خلیق احمد سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رفیق احمد سولنگی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ ماہیگیر تنظیم کے رہنماء ڈاڈا آدم گندرو اور مقامی ماہیگیروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ عناصر جو مختلف طریقوں کے اعلانات کرتے ہیں وہ کبھی جناح پور تو کبھی صوبائی حود مختیاری پر وار تو کبھی کراچی کے وسائل اور کچرے کے حوالے سے اپنے ناپاک ارادے ظاہر کرتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ سندھی قوم اور پیپلز پارٹی کبھی بھی ان کے ناپاک ارادوں کو قبول نہیں کریں گے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چیغرمن بلاول بھٹو زرداری کا اس ضمن میں واضح موقف ہے اور پوری سندھی قوم بھی اس موقف پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہے۔ صحافی کی جانب سے پوجھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر نمرتا کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نمرتا نہ صرف ہماری بلکہ پوری سندھی قوم کی بیٹی تھی، نمرتا کے والدین کو چاہیے کہ وہ خود ایف آئی آر درج کروائیں تاکہ کیس کی آسانی سے کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نمرتا کے افسوسناک واقع سے سندھ اور سندھیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس واقع کی جو افسران تفتیش کر رہے ہیں وہ انتہائی اچھی ساکھ رکھنے والے، باصلاحیت اور ایماندار افسر ہیں جو اس کیس کو جلد حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نمرتا کے والدین سے ہر وقت رابطے میں ہیں جبکہ ہر قسم کی مدد و تعاون بھی کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے ٹھٹھہ کے قریب چلیا میں نئی قائم کردہ بیک یارڈ فش ہیچری کا دورا کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فشریز میر الہداد تالپر نے صوبائی وزیر کو نئی قائم کردہ فش ہیچری کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہیجری پورے سندھ کی ایک رول ماڈل ہے اور سائنسی پٹیکنالاجی کے ذریعے ہیچریز میں کام کرکے جدید ہیچریز بنائی جائیں گی جبکہ ایسی ہیچریز سے فارمرز کو تربیت اور معلومات بھی فراہم ہوگی اور کوشش ہے کہ سندھ میں مزید اس قسم کی فش ہیچریز قائم کی جائیں۔ بعد ازیں صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی نے کینجھر جھیل میں دس ہزار مچھلی کا بیج چھوڑا اور محکمہ فشریز کی جانب سے ماہیگیروں سے ضبط کردہ پابندی شدہ جال آگ لگاکر جلا دیئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کینجھر جھیل کو کے ڈی اے کی طرف سے جال بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مچھلی کے بیج کو محفوظ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال کینجھر جھیل میں 25 لاکھ مچھلی کا بیج چھوڑا گیا تھا اور رواں سال بھی 40 لاکھ مچھلی کا بیج چھوڑا جائے گا تاکہ مقامی ماہیگیروں کو روزگار فراہم ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy