مودی کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے باہر کشمیریوں، سکھوں کا بڑا مظاہرہ

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

نیو یارک: (یواین پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کیا اور بلند شگاف نعرے لگائے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا عالمی سطح پر پہلا خطاب تھا، نریندر مودی کے خطاب کے دوران ہزاروں مظاہرین نے انکے خلاف نعرے بازی کی۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں میں امریکا میں مقیم پاکستانی، سکھ اور کشمیر کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے پلے کارڈز پر “انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں” کے نعرے درج کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں، لندن، بلجیم، ہالینڈ، امریکا، فرانس میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ یوم سیاہ پر بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج جاری ہے، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد بھی احتجاج میں شریک ہیں، سکھ کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی احتجاج میں شریک ہے اور بھارت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题