کشمیر: بھارتی فوج نسل کشی پر اتر آئی، گھر گھر تلاشی میں 7 نوجوان شہید کر دیئے

Published on September 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نسل کشی پر اتر آئی، ریاستی دہشتگردی میں ایک روز میں 7 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع گندر بل اور رمبن میں بھارتی ریاستی دہشتگردی دیکھنے میں آئی جہاں قابض فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔تین نوجوانوں کو گندر بل جبکہ تین کو ضلع رمبن میں شہید کیا۔ ساتویں نوجوان کو شوپیاں میں شہید کیا گیا۔ شہید ہونے والے شہری کا نام سجاد احمد ملک ہے۔ جو شوپیاں کے علاقے ایروانی میں رہتا تھا، نوجوان کو حراست میں لے کر بدترین تشدد کے بعد شہید کیا گیا۔اس سے قبل ایک حملے کے دوران ایک بھارتی اہلکار جہنم واصل ہوا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی تھا جسے امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ وادی میں 55 ویں روز بھی زندگی قید ہے، دکانیں بند ہیں، کاروبار کھولنے سے بزنس مین گریزاں ہیں، تعلیمی ادارے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں، موبائل فون، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات بھی ناپید ہیں، سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے باعث ہو کا عالم ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی کے انڈو تبتن بارڈر پر ایک پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، خود کشی کرنے والے اہلکار کا نام جسونت سنگھ ہے، جو پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر کام کر رہا تھا۔ خود کشی کے بعد 2007ء لے کر اب تک 442 اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ہند نواز رہنما اور سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب تر ہوتی جا رہی ہے، ایک بڑا انسانی المیہ سر اٹھا سکتا ہے، غریب لوگوں کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں، خوراک ختم ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes