بہاولپور: 12 سالہ بچہ لاپتہ، والدین تلاش کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

Published on October 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

بہاولپور: (یواین پی) بہاولپور کا 12 سالہ اظہر دس روز سے لاپتہ ہے، والدین اور عزیز و اقارب بچے کی تلاش کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، پریشان حال والدین کی مدد کیلئے سرکاری ادارہ تیار نہیں۔ اسلامی کالونی بہاولپور کا رہائشی 12 سالہ اظہر اپنے کزن اللہ رکھا کے ساتھ ساتھ کراچی جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہوا، سمہ سٹہ جنکشن پر پانی پینے کے لیے اترا تو اس کی ٹرین نکل گئی۔ٹرین گزرنے کے بعد سے لیکر اب تک دس روز گزر گئے مگر اظہر کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ گیا تو آخر گیا کہاں، والدین نے ریلوے پولیس کو بھی اس بارے میں درخواست دی اور متعلقہ تھانہ سمہ سٹہ کو بھی درخواست گزاری۔درخواستیں دینے کے باوجود روایتی سستی کے باعث کوئی بی ادارہ مدد کیلئے تیار نہیں، غریب اور مجبور والدین نے دنیا نیوز کے ذریعے اپنے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کر دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy