ایشن باڈی بلڈنگ فزیک چیمپن شپ،جہانیاں کے نوجوان باڈی بلڈرعثمان عمر گل نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

Published on October 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments
جہانیاں(یو این پی)53ویں ایشن باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپن شپ مقابلے،جہانیاں کے
نوجوان باڈی بلڈر محمد عثمان عمرگل نے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں 50 ممالک کے باڈی بلڈرزمیں کانسی کا تمغہ جیت لیا،قبل ازیں عثمان عمر گل نے مسٹر ایشاء کا ٹائٹل جیت کر گولڈمیڈل حاصل کیا تھا،حکومت سرپرستی کرئے تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرناچاہتا ہوں،عثمان عمر گل،تفصیل کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بھاتم میں منعقد ہونے والے53 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ 2019 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 140 دس آر کے رہائشی کرنل ریٹائرڈ چوہدری عمر حیات گل کے صاحبزادے، سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی جہانیاں کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری اسد اقبال گل کے چچازاد کزن،پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق طالب علم چوہدری عثمان عمرگل نے 50 ممالک کے باڈی بلڈرز میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان، اپنے علاقے اور خاندان کا نام روشن کردیا ہے،قبل ازیں چوہدری عثمان عمر گل مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت کرپاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں، دوستوں رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ چوہدری عثمان عمر گل نے ہمارے ملک اور علاقے کا نام روشن کرنے پر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے،چوہدری عثمان عمر گل کا کہناہے کہ اگر حکومت میری سرپرستی کرتے ہوئے میرا ساتھ دے تو میں انشا ء اللہ دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme