سوات میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Published on October 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

سوات: (یواین پی) خیبر پختونخوا کی مالا کنڈ ڈویژن کے علاقے سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلو میٹر شمال مشرق کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد لوگ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، اس دوران انفرسٹرکچر ، جانوروں سمیت دیگر قیمتی اشیاء کا بھی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ میر پور آزاد کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں مکانات گرنے سے 50 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes