خود اعتمادی لے ڈوبی، لنکن ’نوآموز‘ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں فاتح

Published on October 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کی ’نوآموز‘ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا دیا۔ مہمان ٹیم نے 183 سکور کا ٹارگٹ دیا۔ راجا پاکسا نے جارحانہ 77 سکور بنائے، پاکستانی باؤلر بے بسی کی تصویر بنے رہے، ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عماد وسیم نے 47 سکور کی باری کھیلی۔ سینئر کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔ مہمان ٹیم نے میچ 35 رنز سے جیت لیا۔ پردیپ نے 4 ، ڈی سلوا نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا۔ قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، فخر زمان 4 گیندوں پر 6 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے راجیتھا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ 11 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 10گیندوں پر 3 رنز بنا کر نوان پردیپ کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے۔قومی ٹیم کے لیے ساتواں اوور کافی مشکل ثابت ہوئے، اس اوور میں ہاسارنگا ڈی سلوا نے 4 گیندوں پر تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے، جنہوں نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، ڈی سلوا کی آسان گیند پر لاپرواہی کرتے ہوئے جلد بازی میں بولڈ ہو گئے۔عمر اکمل پہلے ہی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین دوسری مرتبہ گولڈن ڈک آؤٹ ہوئے۔ اس طرح عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، وہ محدود طرز کی بیٹنگ میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، سری لنکا کے دلشان بھی 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے 26 رنز بنائے اور ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم کو چھٹا نقصان پر عماد وسیم کی شکل میں اٹھانا پڑا، جب بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈ بیٹسمین 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اوڈانا نے وکٹ حاصل کی۔ عماد وسیم اور آصف علی کے درمیان 75 رنز کی شراکت داری بنی۔وہاب ریاض 7 سکور بنا کر نوان پردیپ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا نے کیچ تھاما۔ آٹھویں وکٹ شاداب خان کی گری جو صفر پر اوڈان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نویں وکٹ محمد آصف کی گری جو 25 رنز بنا کرنوان پردیپ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔قومی ٹیم بیس اوور بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ پردیپ نے 4 جبکہ ہاسارنگا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes