شاہینوں نے وائٹ واش کی شرمندگی سے بچنے کیلئے فتح پر نظریں جما لیں

Published on October 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بدھ کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم پر سیریز میں کلین سویپ سے بچنے کا چیلنج در پیش ہے۔لاہور کا ٹی ٹوئنٹی قلعہ سری لنکن نے فتح کرنے کے بعد پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ ہوم سیریز میں نئی ٹیم منیجمنٹ کا ہر فارمولا ناکام ثابت ہوا، کمبی نیشن اور پلاننگ بھی ٹوٹل فیل ہو گئی۔ سرفراز الیون میں پھر نئے کمبی نیشن آزمانے کا امکان ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل اور محمد عامر کی جگہ عثمان خان شنواری کو موقع دیا جا سکتا ہے۔قومی ٹیم کو سیریز کے پہلے دو میچوں میں مہمان ٹیم سے شکست ہوئی ہے، پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکامی کی صورت میں قومی ٹیم 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے گنوا بیٹھی۔ سری لنکن ٹیم متعدد اہم کھلاڑیوں سے محروم ہے اس کے باوجود انہوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان میں فتح کا جھنڈا گاڑھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes