گوادر میں چار چینی کمپنیوں کو سیلز ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیدیا گیا

Published on October 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت پاکستان نے گوادر میں چین سے تعلق رکھنے والی چار کمپنیوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر علی زیدی اور حماد اظہر نے چائنا اوورسیز کمپنی کے سی ای او کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ گوادر میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ گوادر میں کوئلے سے چلنے والا 300 میگاواٹ بجلی گھر نصب کیا جا رہا ہے۔ گوادرمیں کھارے پانی کوصاف کرنے کا پلانٹ بھی نصب کر رہے ہیں۔ پلانٹ سے 5 لاکھ گیلن پانی پینے کے قابل بنایا جا سکے گا۔اس موقع پر چائنا اوورسیز کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ موجودہ حکومت نے ہمارے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔ گوادر پورٹ کے حوالے سے ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes