فیس بک دوستی پیار میں بدل گئی، انڈونیشین لڑکی شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی

Published on October 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

پاکپتن: (یواین پی) سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی، انڈونیشین لڑکی نے پاکستان پہنچ کر نوجوان سے نکاح کر لیا۔ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری پاکستان پہنچ کر عامر سہیل کیساتھ نکاح کر لیا۔نوبیاہتا جوڑے کو مقامی پولیس ہراساں کرنے لگی، مقامی پولیس کی جانب سے ہراسگی پر ایڈیشنل سیشن کورٹ اسرار زادہ میں رٹ پیٹشن فائل کر دی گئی، مقامی عدالت کی جانب سے  بروز بدھ مقامی پولیس کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایس پی سے واقعہ کی رپوٹ بھی طلب کر لی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes