ڈینگی قابو سے باہر، فیروز والہ کا رہائشی مریض دم توڑ گیا

Published on October 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

لاہور: (یواین پی) راولپنڈی میں ایک سو انتیس نئے مریض سامنے آگئے۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی کئی افراد ہسپتال داخل، خیبر پختونخوا میں ستاسی نئے کیس رپورٹ ہوئےتفصیلات کے مطابق ڈینگی محکمہ صحت کے لئے درد سر بن چکا ہے۔ لاہور میں ڈینگی شہریوں کو ڈنک مار رہا ہے۔ فیروز والہ کا رہائشی چالیس سالہ افتخار میو ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 8 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔ادھر راولپنڈی میں ڈینگی قابو سے باہر ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 129 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے جس کے بعد مجموعی تعداد 7 ہزار 105 تک جا پہنچی ہے۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی اب تک 32 جانیں لے چکا ہے۔ اسلام آباد پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کے 150، پمز میں 350 اور سی ڈی اے ہسپتال میں 150مریض زیر علاج ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں فوری طور پر مچھرمار سپرے مہم شروع کی جائے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 87 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4 ہزار 522 ہو چکی ہے۔ پشاور میں مزید 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes