مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرے گی کیپٹن (ر)صفدر

Published on October 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

لاہور(یواین پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ میں شرکت کیلئے 3بارکہہ چکے ہیں،3 بارہاں پرتومولوی بھی مان جاتاہے،اس آزادی مارچ کے دلہافضل الرحمان ہوں گے،صحافی کے سوال ”دلہن کون ہوگی؟کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ جوگھرجائےگی وہ دلہن ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے نوازشریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی،جس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،کیپٹن (ر)صفدر نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں سب شرکت کریں،انہوں نے کہا کہ مارچ اس نظام کیخلاف ہے جس نے ملک کوآگے بڑھنے نہیں دیا،پوری مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی،انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں ہے کشمیر کےلئے آزادی مارچ ہے،آزادی مارچ میں پوری قوم شرکت کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes