اسلام آبادہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا

Published on October 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے سے متعلق دونوں درخواستیں نمٹا دیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقامی انتظامیہ کو معاملہ دیکھنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرے،انتظامیہ تمام شہریوں کے حقوق کاتحفظ کرے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کاتحفظ ریاست کاکام ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ روکنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،وکیل ریاض حنیف راہی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پی ٹی آئی کے ممکنہ لاک ڈاؤن کیخلاف فیصلہ دے چکی ہے،احتجاج کرنیوالوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی اس عدالت نے احتجاج کاحق دیا تھا،لوکل ایڈمنسٹریشن کے پاس درخواست آئی ہے جس پرانھوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ احتجاج کرنے اوراحتجاج نہ کرنے والے تمام افراد کے حقوق کا خیال رکھاجائےگا۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ چیف کمشنرکو8اکتوبر کو احتجاج کی اجازت کیلئے جو درخواست دی گئی اس کاسٹیٹس ہی معلوم کرلیں،عدالت نے ہدایت کی کہ مقامی انتظامیہ دھرنے اوراحتجاج کیلئے دی گئی درخواست پرقانون کے مطابق فیصلہ کرے، درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق عدالتی فیصلوں کو بھی مدنظر رکھاجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes