فیسکو حکام کا کارنامہ، محنت کش کو ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا

Published on October 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں فیسکو حکام کا کارنامہ سامنے آگیا۔ محنت کش کو اکتالیس یونٹ استعمال پر ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا، بل دیکھ کر محنت کش کے ہوش اڑ گئے۔فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر 66 دھاندرہ کے رہائشی محنت کش ذوالفقار کو صرف 41 یونٹس کا بِل 1 کروڑ 13 لاکھ 18 ہزار روپے بھیج دیا گیا۔ کروڑ روپے سے زائد کا بِل پا کر محنت کش ذوالفقار چکرا کر رہ گیا۔محنت کش ذوالفقار کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روٹی کا بمشکل انتظام کرتا ہے ، ایسے میں ایک کروڑ 13 لاکھ اور 18 ہزار روپے کا بِل ادا کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔فیسکو کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اس سے قبل بھی متعدد بار شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کے بِلز بھیجے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود حکام سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات اُٹھانے سے گریزاں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes