اگر نواز شریف بیرون ملک علاج کا کہیں گے تو انکار نہیں ہوگا: یاسمین راشد

Published on October 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

لاہور: (یواین پی) صوبائی وزیر صحت یاسیمن راشد نے کہا ہے کہ میں نواز شریف کے پاس حکومت کا پیغام لے کر گئی تھی کہ وہ جہاں سے چاہیں علاج کرا سکتے ہیں لیکن انہوں نے باہر جانے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے بتایا ہے کہ وہ علاج سے مطمئن ہیں۔ وہ اگر باہر جانے کا ذکر کرتے تو میں ان کی بات پہنچا دیتی لیکن انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ میں تو ان کے پاس حکومت کا پیغام لے کر گئی تھی کہ وہ اگر کسی بھی قسم کی سہولت چاہتے ہیں تو انھیں دی جائے گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم بیماری کی صیح تشخیص چاہتے ہیں لیکن اس میں وقت لگتا ہے۔ کسی بھی مریض کے جب پلیٹ لیٹس گرتے ہیں تو احتیاطی تدابیر کی جاتی ہے۔ احتیاط کے طور پر نواز شریف کو ٹوتھ برش اور شیو نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جب نواز شریف نے صبح برش کیا تھا تو ہلکا سا خون نکلا تھا۔ الحمد اللہ نواز شریف کا اس وقت بلڈ پریشر نارمل ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy