نواز شریف کو فوری طورپربیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ، چودھری شجاعت کا حکومت کومشورہ

Published on October 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مسلم لیگ ن کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہاہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے ۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل وزیر دفاع پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کو علاج کے لئے فوری طورپربیرون ملک جانے کی اجازت دے ۔ ملاقات میں جے یو آئی ف کا آزادی مارچ اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئے ۔ حکومتی کمیٹی کے ارکان نے چودھری شجاعت سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes