تین سالہ بچی کا مولانا صاحب کے نام محبت بھرا پیغام

Published on October 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

نوشہرہ(یواین پی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں ہونے والے آزادی مارچ کے سلسلہ میں اپنی حتمی تیاریوں میں مصروف ہیں اور مختلف قومی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھر پور رابطے کر رہے ہیں ،آج انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ہیں جبکہ حکومتی سطح پر بھی مارچ روکنے کے لئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی متحرک ہو چکی ہے،ایسے میں نوشہرہ میں رہنے والی ایک تین سالہ بچی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے ایسی اپیل کر دی ہے کہ دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ پھیل جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،حکومت وفاقی دارالحکومت میں سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی آزادی مارچ کے سلسلہ میں کڑے انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں،الیکٹرانک میڈیا پر جمعیت علمائے اسلا م ف اور حکومتی رہنماؤں کے درمیان مباحثوں میں سخت تلخی دیکھنے میں آ رہی ہے اور جیسے آزادی مارچ کی تاریخ قریب آ رہی ہے حکومت اور جے یو آئی کے لہجے میں تلخی بڑھتی دکھائی دے رہی ہے ۔سوشل میڈیا پر نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی مشکوۃ نامی تین سالہ ننھی پری کی اکثر و بیشتر ویڈیوز شیئرز ہوتی ہیں نے ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس بچی نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کئی سوال کئے ہیں جبکہ دھرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کر کے احتجاج کرنے کی کیا اسلام میں گنجائش ہے؟احتجاج سے سکولوں میں پڑھنے والے بچے اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں۔ویڈیو کے آخر میں ننھی پری مشکوۃ نے اپنے دونوں ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ مولانا صاحب لڑائی لڑائی معاف کریں اللہ کا گھر صاف کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy