وزیر اعظم کے استعفے پر بات نہیں ہوئی؛ حکومت اپوزیشن مذاکرات کی اندرونی کہانی

Published on October 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، وزیر اعظم کے استعفے پر کوئی بات نہیں ہوئی ، رہبر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت دی جائے ۔حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ڈی چوک پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی ، حکومت پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے وزیر اعظم کو رہبر کمیٹی سے ہونے والے مذاکرات کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واضح مؤقف اپنایا ہے کہ مارچ کو کسی صورت ڈی چوک نہیں آنے دیں گے، ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جلسے کیلئے پریڈ گراؤنڈ کا آپشن دیا، حکومت اپنی رٹ ہر حال میں قائم رکھنا جانتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ ہم نے کوشش کی کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، اپوزیشن کسی غلط فہمی کا شکار ہے تو شوق پورا کر لے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy